ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس ،جے ڈی ایس کو مدعوکرکے گورنر آئینی ذمہ داری نبھائیں: کانگریس

کانگریس ،جے ڈی ایس کو مدعوکرکے گورنر آئینی ذمہ داری نبھائیں: کانگریس

Wed, 16 May 2018 00:34:11    S.O. News Service

نئی دہلی15مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے آج زور دے کرکہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس جنتا دل ایس مشترکہ طورپر سب سے بڑے اتحادکے طور پر ابھر رہے ہیں اورانہیں حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنا آئینی ذمہ داری ہے۔کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کرناٹک میں حکومت کی تشکیل کے معاملے پر کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹ پیغامات میں کہا کہ کرناٹک میں کانگریس او رجنتا دل ایس کواکثریت سے زیادہ سیٹیں مل چکی ہیں۔اتحاد کو مکمل اکثریت حاصل ہوچکی ہے ۔


Share: